نصیرآباد(خ ن) ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا واضح رہے کہ آج ڈپٹی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایکسین بی اینڈ آر، روڈز، بلڈنگز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، کےایکسینز کے علاوہ لوکل گورنمنٹ کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز ٹو کے تحت مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ فیز تھری کے منصوبوں پر پیش رفت اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیااجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کو بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو فیز ٹو کے تحت مکمل کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر منصوبوں کی تکمیل، معیار اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی بہتری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کی افادیت کو یقینی بنانے اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو مزید مو¿ثر بنانے کی اہمیت پر زور دیااجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز تھری کے تحت ضلع نصیرآباد میں مجموعی طور پر 29 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں جن میں سے 23 منصوبوں کے ٹینڈرز کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی 6 منصوبوں کے ٹینڈرز کا عمل ابھی مکمل ہونا باقی ہے ان منصوبوں پر بھی جلد پیش رفت متوقع ہے جس کے بعد ان پر عملی کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگیڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل شفافیت اور تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں سے متعلق امور کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھائیں تاکہ منصوبوں پر عملدرآمد میں غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے اور عوام کو ان کے ثمرات جلد میسر آئیںانہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو فیز تھری کے تحت جاری ترقیاتی عمل سے ضلع نصیرآباد میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری عوامی سہولیات میں اضافے اور علاقے کی مجموعی ترقی میں مدد ملے گی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کی نگرانی اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مو¿ثر رابطہ کاری کو بھی اہم قرار دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل