ڈپٹی کمشنر چمن ضیاء اللہ خان عابد کی قیادت میں وفد کی ملاقات

چمن(خ ن)ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی سے آل اقراءپرائیویٹ سکولز آرگنائزیشن ضلع چمن کے صدر ضیائ اللہ خان عابد کی قیادت میں ضلعی کابینہ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، تعلیمی ترقی کے فروغ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید مو¿ثر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران تنظیم کے وفد نے اس امر پر زور دیا کہ ضلع چمن میں منعقد ہونے والے تعلیمی فیسٹیولز، سرکاری تقریبات اور دیگر اہم سرگرمیوں میں نجی تعلیمی اداروں کو بھی اہم اسٹیک ہولڈر کی حیثیت سے نمائندگی اور بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں، تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کو مو¿ثر بنایا جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے وفد کے مو¿قف کو سراہتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر نے اس امر کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ ضلع میں تعلیمی ترقی، طلبہ کی صلاحیتوں کے نکھار اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ کاری اور باہمی اشتراک ناگزیر ہے۔ضلعی انتظامیہ چمن تعلیم کے فروغ، تعلیمی اداروں کے مابین تعاون کے استحکام اور طلبہ کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ۔َ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں