ڈویژنل ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن مکران کا گوادر کا دورہ

گوادر(خ ن)ڈویژنل ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن مکران نے گوادر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کسان کارڈ کے اجرا، زرعی زمینوں پر ناجائز تجاوزات، پسنی فارم کے ترقیاتی منصوبوں اور محکمہ زراعت کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ دفتری امور میں بہتری، کسانوں کے مسائل کے حل اور زرعی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں مو¿ثر انداز میں ادا کریں ڈویڑنل ڈائریکٹر نےافسران کے ساتھ اجلاس میں کسان کارڈ کے اجرا، کسانوں کو درپیش مسائل اور محکمہ زراعت کی جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا ڈویژنل ڈائریکٹر کو ذرعت آفیسر کوکونٹ فارم وسیم نور فارم سے متعلق تفصیلی بریفنگ اور پی سی ون سمیت ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر ڈویڑنل ڈائریکٹر نے حکام کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ آئندہ کمشنر کے ساتھ اجلاس میں پیش رفت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جا سکے انہوں نے زرعی اراضی اور دفتری احاطے پر ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور کمشنر مکران کے تعاون سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ زرعی زمینوں کو اصل مقاصد کے لیے بحال کیا جا سکے اس موقع پر واٹر مینجمنٹ کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ متعلقہ افسر عباس نے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈویژنل ڈائریکٹر نے تمام افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری یقینی بنائیں، سرکاری فرائض پابندی اور ذمہ داری سے انجام دیں اور اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹس باقاعدگی سے مرتب کرکے متعلقہ دفتر کو ارسال کریں، تاکہ محکمانہ کارکردگی کی مو¿ثر نگرانی اور بہتری کو یقینی بنایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں