چیئرمین ضلع کونسل کاجیوانی شہر کو پینے کا پانی فراہم کرنے والی مین سپلائی پائپ لائن کا دورہ

گوادر(خ ن)چیئرمین ضلع کونسل شئے مختار نے نگور شریف کے مقام پر انکاڑہ کورڈیم سے جیوانی شہر کو پینے کا پانی فراہم کرنے والی مین سپلائی پائپ لائن کا دورہ کیا اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار پائپ لائن کی موجودہ صورتِ حال اور جاری مرمتی کام کا جائزہ لیا۔ پائپ لائن متاثر ہونے کے باعث جیوانی شہر کو پانی کی ترسیل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔اس موقع پر ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ نے چیئرمین ضلع کونسل شئے مختار کو متاثرہ پائپ لائن کی مرمت، جاری کام کی پیش رفت اور جیوانی شہر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے نظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے پائپ لائن کو درپیش مسائل اور پانی کی ترسیل بحال کرنے کے لیے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔چیئرمین ضلع کونسل شئے مختار نے موقع پر پائپ لائن کا معائنہ کرتے ہوئے مرمتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ جیوانی شہر کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی بحال کرنے میں مزید تاخیر نہ واضح رہے کہ انکاڑہ کورڈیم سے جیوانی شہر کو پانی فراہم کرنے والی مین سپلائی پائپ لائن نگور شریف کے مقام پر ٹوٹنے کے باعث متاثر ہوئی ہے، جس کی بحالی کے لیے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے عملے کی جانب سے مرمتی کام جاری ہے۔ اس پائپ لائن کی مرمت سے جیوانی شہر میں پانی کی فراہمی بحال کرنے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں