پولیومہم کے دوران فیلڈ ٹیموں کی موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے، فضل الرحمن کبدانی

دکی(خ ن) ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت نومبر 2026 کی ذیلی قومی حفاظتی ٹیکہ جات مہم (SNID) کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایم پی پی ایچ آئی قاہر خان، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر عبداللہ جان، این اسٹاپ ڈاکٹر عزیز اللہ، ایم اینڈ ای آفیسر ای پی آئی پیر محمد، سی سی او سعید احمد، آئی ایس ڈی کوآرڈینیٹر صدام حسین اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران نومبر میں منعقد ہونے والی SNID پولیو مہم کی تیاریوں، ٹیموں کی تشکیل، مائیکرو پلاننگ، ٹرانزٹ پوائنٹس، حساس علاقوں کی نشاندہی، ویکسین کی دستیابی، فیلڈ ٹیموں کی نگرانی اور سکیورٹی انتظامات سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیااس موقع پر متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو پولیو مہم کے حوالے سے جاری تیاریوں اور مختلف یونین کونسلز میں بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کے لیے مرتب کیے گئے لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ مہم کے دوران فیلڈ ٹیموں کی مو¿ثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں تک رسائی حاصل کی جا سکے ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس قومی مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط اور مو¿ثر انداز میں کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے .۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دور دراز علاقوں، رہائشی آبادیوں، خانہ بدوش خاندانوں اور دیگر حساس علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے، جبکہ مسنگ اور انکاری بچوں کو کور کرنے کے لیے مو¿ثر فالو اَپ میکانزم بھی وضع کیا جائےڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ والدین اور عوام میں پولیو سے بچاو¿ کے قطروں کی اہمیت کے حوالے سے بھرپور آگاہی پیدا کی جائے اور علماءکرام، قبائلی عمائدین، اساتذہ، سماجی رہنماو¿ں اور میڈیا کے تعاون سے عوامی شعور اجاگر کیا جائے تاکہ ہر والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے محکمہ صحت، پولیو پروگرام اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور ذمہ داری سے انجام دیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت سے گریز کیا جائےاجلاس کے اختتام پر نومبر 2026 کی SNID مہم کو کامیاب بنانے، مقررہ اہداف کے حصول اور ضلع د±کی میں پولیو سے پاک مستقبل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں