فرائض کی ادائیگی کے دوران قیمتی جانوں کا ضیاع ایک افسوسناک سانحہ ہے ، مینامجید

کوئٹہ(خ ن) صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران دو قیمتی جانوں کا ضیاع ایک افسوسناک سانحہ ہے جس پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہدائ کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور اس کٹھن وقت میں ان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہیں۔صوبائی مشیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید پائلٹس کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابلِ تلافی نقصان پر صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں