زیارت(خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ قیادت گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت میں خواتین کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ قیادت گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت میں خواتین کے مسائل سننے، ان کی شکایات کے ازالے اور جائز مسائل کے حل کے لیے خواتین کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری کا مقصد خواتین کو درپیش سماجی، انتظامی اور بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل سے آگاہی حاصل کرنا، ان کی شکایات کو براہِ راست سننا اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے ان کے حل کے لیے مو¿ثر اور عملی اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔ اس موقع پر خواتین کو اپنے مسائل اور مشکلات ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے خواتین کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور شکایات کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایف سی ونگ 155کرنل ذیشان،ڈسٹرکٹ پولیس افسر عبدالمالک درانی ڈسٹرکٹ افسران اور بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ڈپٹی کمشنرعبدالقدوس نے ہدایت کی کہ خواتین کی جانب سے پیش کیے گئے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور جن معاملات کا تعلق مختلف سرکاری محکموں سے ہے، انہیں متعلقہ حکام کے ساتھ مو¿ثر رابطے کے ذریعے حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور ہر متعلقہ محکمہ اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے ادا کرتے ہوئے شکایات کے ازالے کے لیے عملی پیش رفت یقینی بنائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ خواتین کے جائز حقوق کے تحفظ، انہیں درپیش مشکلات کے خاتمے، بنیادی سہولیات تک رسائی میں بہتری اور سرکاری اداروں میں ان کی شکایات کے مو¿ثر ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور خواتین کو باعزت، محفوظ اور سہل ماحول فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے، مسائل کی بروقت نشاندہی اور ان کے پائیدار حل کے لیے ایک مو¿ثر ذریعہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ خواتین کی جانب سے پیش کیے جانے والے جائز مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور متعلقہ محکموں کی معاونت سے ان کی شکایات کے ازالے کو یقینی بنایا جائے گا۔
عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،عبدالقدوس اچکزئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل