تربت(خ ن)ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے انجمن تاجران کیچ کے صدر نثار آدم جوسکی کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی اور آبسر میں انجمن تاجران کیچ کے فنانس سیکرٹری اسلام قاسم کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام قاسم کے گھر پر فائرنگ کے واقعے سے تاجر برادری میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کی نشاندہی کی جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے وفد کو یقین دلایا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے وفد کو ہدایت کی کہ واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی کیچ سے بھی ملاقات کی جائے تاکہ پولیس کے ذریعے واقعے کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق ضروری کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور عوام کے تحفظ سے متعلق شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔انجمن تاجران کیچ کے وفد نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور تاجر برادری سمیت عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔
شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، یاسر اقبال دشتی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل