سیوی(خ ن)ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں آئندہ پولیو مہم کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر میر بہادر خان بنگلزئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قادر ہارون، عالمی ادار? صحت (WHO) کے کوآرڈینیٹر سمیت دیگر ضلعی افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیو مہم کے انتظامات، ٹیموں کی تیاریوں اور مہم کو مو¿ثر انداز میں کامیاب بنانے کے حوالے سے امور زیرِ غور آئے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پولیو مہم 2 نومبر سے 5 نومبر 2026ئ تک جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں، جبکہ مہم کی کامیابی کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور تعاون کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید مو¿ثر بنایا جائے گا۔
بچوں کو پولیو سے بچاوے قطرے پلانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں، الیاس کبزئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل