لورالائی(خ ن)ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد حسیب شجاع کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی احمد زیب کاکڑ نے ناصر آباد میں مختلف بنیادی مراکزِ صحت اور سکولوں کا دورہ کیادورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے صحت اور تعلیم کی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں میں عملے کی حاضری، عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، تعلیمی سرگرمیوں اور طلبہ کو درپیش مسائل سے متعلق صورتحال کا معائنہ کیااسسٹنٹ کمشنر احمد زیب کاکڑ نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں، سرکاری اداروں میں نظم و ضبط برقرار رکھیں اور عوام کو بہتر طبی و تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں. انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، عوامی مسائل کے حل اور سرکاری امور میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے معائنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گاضلعی انتظامیہ لورالائی عو ام کو بنیادی صحت اور معیاری تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر لورالا ئی کا مختلف بنیادی مراکزِ صحت اور سکولوں کا دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل