لورالائی(خ ن)ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی احمد زیب کاکڑ نے آج شہر میں مختلف منی پمپس اور ہوٹلوں کا دورہ کیا دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاءکے معیار، کھانا پکانے کے مقامات کی صفائی ستھرائی، باورچی خانوں اور اشیائے خوردونوش کو ذخیرہ کرنے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور معیاری کھانا فراہم کیا جا سکےاس موقع پر مختلف منی پمپس کی پیمائش بھی چیک کی گئی تاکہ عوام کو مقررہ مقدار کے مطابق پیٹرول فراہم کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔ پیمائش میں بے ضابطگی سامنے آنے پر ایک منی پمپ کو سیل کر دیا گیااسسٹنٹ کمشنر لورالائی احمد زیب کاکڑ نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی، صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور منی پمپس پر درست پیمائش کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ضلعی انتظامیہ لورالائی عوامی مفاد، صحت عامہ اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پ±رعزم ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر لورالائی کاشہر میں مختلف منی پمپس اور ہوٹلوں کا دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل