شکارپور( شاہد گولہ) شکارپور چیمبر آف کامرس کے صدر فیاض محمود شیخ نے بتایا کہ ٹیکس سال 2026 کا انکم ٹیکس ریٹرن فارم 10 اگست 2026 کو ایف بی آر آئی آر آئی ایس فارم آئی ٹی پورٹل پر جاری کیا گیا جس میں مختلف ٹکنیکل خرابیاں پائی گئیں۔ اس کے بعد 3 ستمبر 2026 کو ان خرابیوں کو بڑی حد تک درست کر دیا گیا، لیکن ان میں سے کچھ اب بھی ظاہر ہوئیں جس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان اور ان کے نمائندوں کو نئی اور تبدیل شدہ ضروریات کا جائزہ لینا، ضروری معلومات جمع کرنے، مالیاتی ریکارڈ کی تصدیق، درست اور مکمل ریٹرن تیار کرنے کے لیے محدود وقت ملا اور ٹکنیکل خرابیوں کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور فائلنگ کا عمل مکمل نہیں ہو پا رہا۔ شکارپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فیاض محمود شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت نے زرعی ٹیکس ریٹرن میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے جبکہ ریٹرن دونوں سے پ±ر ہے۔ شکارپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے وفاقی وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے انکم ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 اکتوبر کی آخری تاریخ قریب آرہی ہے لیکن ابھی تک آئی آر آئی ایس کے مسائل حل نہیں ہوئے۔ شکارپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی آر آئی ایس میں موجود ٹکنیکل خرابیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے اور انکم ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ ڈھائی ماہ بڑھا کر 31 دسمبر 2026 کر دی جائے تاکہ ٹیکس دہندگان بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے ریٹرن فائل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع کی جائے اور ٹیکس دہندگان کو بھی ڈھائی ماہ کا وقت دیا جائے تاکہ فائلرز آسانی سے تمام ریٹرن فائل کر سکیں۔
آئی آر آئی ایس میں موجود ٹکنیکل خرابیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے، فیاض محمود شیخ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل