تربت(خ ن) ضلع کیچ میں یومِ نجات کے سلسلے میں عوامی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی جانب سے کار ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں عوامی حلقوں ، سول سوسائٹی کے نمائندگان کے علاوہ کاروباری افراد اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شریک تھے۔ریلی کے شرکاءنے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرکاءنے یومِ نجات کی مناسبت سے اپنی شرکت کے ذریعے باہمی ہم آہنگی اور اجتماعی یکجہتی کا پیغام دیا۔کار ریلی میں عوامی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت نے اس سرگرمی کو نمایاں بنایا۔ ریلی کا مقصد یومِ نجات کے حوالے سے آگاہی اجاگر کرنا اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق اپنے مو¿قف کا اظہار کرنا تھا۔
ضلع کیچ میں یومِ نجات کے سلسلے میں کار ریلی نکالی گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل