خیبر پختونخوا کے عوام کو امن، استحکام اور خوشحالی کی ضرورت ہے، آفتاب احمد خلجی

سیوی (نامہ نگار) قبائلی سیاسی وسماجی رہنما حاجی آفتاب احمد خلجی نے خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر راج کے نفاذ کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے خیبر پختونخوا کے عوام کو امن، استحکام اور خوشحالی کی ضرورت ہے تاکہ وہ بلاخوف و خطر اپنی روزمرہ زندگی گزار سکیں اور ترقی کے عمل میں اپنا کردار ادا کرسکیں تفصیلات کے مطابق قبائلی رہنما حاجی آفتاب احمد خلجی نے پی بی 8 سیوی کے عوام کی جانب سے ورکنگ جرنلسٹ میڈیا آفس میں اپنے ہمدرد ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو? کہا کہ ان کے نزدیک وفاقی حکومت کا یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی بہتری اور انتظامی استحکام کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے حاجی آفتاب احمد خلجی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ امن و امان کی صورتحال کے باعث عام شہریوں کی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے ان کے بقول، صوبے میں گورنر راج کے ذریعے ایسے اقدامات کیے جانے چاہئیں جن سے عوام کو ریلیف ملے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو اور لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے کی ترقی کے لیے امن، سیاسی استحکام اور عوامی مسائل کا حل بنیادی اہمیت رکھتا ہے وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ خیبر پختونخوا کے عوام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کرے جن کے نتیجے میں عوام کو عملی ریلیف ملے اور صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے راستے کھلیں قبائلی رہنما نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام بھی ملک کے دیگر حصوں کے عوام کی طرح امن، روزگار، بہتر انتظامی نظام اور بنیادی سہولیات کے حق دار ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا حاجی آفتاب احمد خلجی نے اس موقع پر اس امید کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا میں حالات کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات عوام کے لیے سودمند ثابت ہوں گے اور صوبے میں امن و خوشحالی کے قیام کی راہ ہموار ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں