خضدار (خ ن)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی زیر صدارت خضدار میں پہلی بار خواتین کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری ڈسٹرکٹ کونسل ہال خضدار میں منعقد ہوئی منعقدہ کھلی کچہری میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق اپنے مسائل اور مشکلات سے خواتین نے بجلی پینے کے صاف پانی صحت تعلیم صفائی شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک ایشوز منشیات کی روک تھام نادرہ ریوینیو اراضی کے مسائل سڑکوں امن و امان سیکورٹی ایشوز اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق اپنے مسائل شکایات اور تجاویز پیش کیں اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔کھلی کچہری کی صدارت ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کی، جبکہ کمانڈنٹ تھری ڈویڑن قلات سکاو¿ٹ عرفان بنگش ایس ایس پی خضدار محمد بلوچ قلات سکاو¿ٹ کے میجر عثمان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر خضدار نیاز اللہ سمالانی ایکسیئن بی اینڈ ار سلیم رزاق عمرانی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسر میر ذاکر باجوئی ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر عبدالقیوم زہری ایم ایس ٹیچنگ اسپتال خضدار شبیر احمد مینگل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد انور زہری ڈسٹرکٹ منیجر خضدار پی پی ایچ ائی صدام حسین ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر رقیہ عبید ایس ڈی او پی ایچ ای محمد رحیم لہڑی اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے کھلی کچہری میں ضلعی انتظامیہ کے مختلف افسران اور تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔کھلی کچہری میں یونیورسٹی اور کالجز سے تعلق رکھنے والی طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تعلیمی و تدریسی امور سمیت طلبہ کو درپیش مختلف مسائل کی نشاندہی کی۔ خواتین نے اپنے مسائل براہِ راست ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کیے اور ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے خواتین کی شکایات اور مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے بعض معاملات کا فوری نوٹس لیا اور قابلِ عمل مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے، جبکہ دیگر حل طلب مسائل کے ازالے کے لیے افسران کو ہدایت کیں انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ ہے خضدار میں امن و امان تعلیم صحت کیل صفائی پینے کے صاف پانی منشیات کی روک تھام ریوینیو اراضی ٹریفک کے ایشوز سیکورٹی کے ایشوز اور دیگر شعبوں کی بہتری کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ خضدار کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بلا امتیاز کام کیا جائے گا اور عوامی نمائندوں اور شہریوں کے مشاورت سے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا کھلی کچہری کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہ راست رابطے کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر خواتین کو اپنے مسائل کے اظہار کے لیے براہِ راست پلیٹ فارم فراہم کیا گیا، جہاں مختلف شعبوں سے متعلق شکایات اور تجاویز سنی گئیں۔ کھلی کچہری کا مقصد خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے، سرکاری اداروں تک ان کی رسائی بہتر بنانے اور ضلعی انتظامیہ و عوام کے درمیان رابطے کو مو¿ثر بنانا تھا۔
ڈپٹی کمشنر خضدار کی زیر صدارت پہلی بار خواتین کھلی کچہری کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل