ڈاکٹر محمد سلیم زرکون کی زیرِ صدارت کوہلو میں کلسٹر بجٹ کے حوالے سے اجلاس

کوہلو(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی ہدایات کے تحت ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز کوہِ سلیمان ڈویژن ڈاکٹر محمد سلیم زرکون کی زیرِ صدارت گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کوہلو میں کلسٹر بجٹ، تعلیمی سہولیات اور اسکولوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہلو جعفر خان زرکون، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل حفیظ اللہ مری، پرنسپل حاجی تاج محمد مری اور کلسٹر سے منسلک فیڈنگ اسکولز کے اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد سلیم زرکون نے اساتذہ کے مسائل اور تجاویز سنے اور تعلیمی سہولیات کی بہتری سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کلسٹر کے تحت 17 فیڈنگ اسکولز کو مطلوبہ سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔ ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل کوہلو کو ہدایت کی کہ تمام متعلقہ اسکولوں میں فراہم کردہ سامان کی دستیابی، مقدار اور ریکارڈ کی باقاعدہ تصدیق کی جائے تاکہ شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں