نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں،عرفان اللہ خان

سیوی۔۔۔۔۔کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان نے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کی کارکردگی اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس سیوی ڈویژن سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نے کمشنر سیوی ڈویژن کو محکمہ کی مجموعی کارکردگی، کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کے لیے جاری سرگرمیوں اور متعلقہ امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔ کمشنر عرفان اللہ خان نے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت و صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ کمشنر سیوی ڈویڑن عرفان اللہ خان کی جانب سے ڈویژن کے تمام محکموں کی کارکردگی اور پیش رفت کا مرحلہ وار جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام محکموں کی پروگریس ریویو کا عمل ون بائی ون روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں