پیشکان(خ ن)گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پیشکان ضلع گوادر میں سالانہ اساتذہ و والدین اجلاس پرنسپل محمد عادل بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں اساتذہ، طلباءکے والدین اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں کالج کی سالانہ تعلیمی کارکردگی، طلباءکی حاضری و نظم و ضبط، تعلیمی معیار اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ پرنسپل نے کالج کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے اساتذہ کی مو¿ثر تدریس، والدین کی مسلسل رہنمائی و نگرانی اور طلباءکی باقاعدہ حاضری، محنت اور نظم و ضبط بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔والدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کالج کی بہتری کے لیے اپنے اپنےتجاویز پیش کرتے ہوئے انتظامیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ باہمی تعاون کے ذریعے طلباءکی تعلیمی و اخلاقی تربیت اور مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا
عادل بلوچ کی زیرِ صدارت سالانہ اساتذہ و والدین اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل