ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں معیار کو اولین ترجیح دی جائے،فضل الرحمن

دکی(خ ن) ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) پروگرام کے تحت ایف سی سکول اینڈ کالج د±کی میں زیرِ تعمیر جدید آئی ٹی حب کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈر 87 ونگ کرنل شاہد بلال بھی ان کے ہمراہ تھےڈپٹی کمشنر نے آئی ٹی حب کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت، معیار اور منصوبے کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل، تعمیراتی معیار، ڈیزائن اور منظور شدہ منصوبے کے مطابق جاری سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے متعلقہ حکام اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبے کے تمام امور منظور شدہ ڈیزائن، مقررہ معیار اور تکنیکی تقاضوں کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں معیار کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ عوام اور طلبہ کو دیرپا اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ BSDI پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے ضلع د±کی میں بنیادی سہولیات، تعلیم انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر اہم شعبوں کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جدید آئی ٹی حب جیسے منصوبے طلبہ اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے اور انہیں دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں معاون ثابت ہوں گےانہوں نے مزید ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے ساتھ تعمیراتی معیار کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ اس اہم منصوبے کے ثمرات جلد از جلد طلبہ اور علاقے کے عوام تک پہنچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں