اسسٹنٹ کمشنرکا گورنمنٹ ڈگری کالج پسنی کا دورہ

گوادر/پسنی(خ ن) اسسٹنٹ کمشنر خسرو دلاوری نے گورنمنٹ ڈگری کالج پسنی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کالج کے مختلف شعبوں، کلاس رومز، لائبریری اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات و انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تدریسی ماحول، تعلیمی سرگرمیوں اور کالج میں دستیاب بنیادی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تعلیمی ادارے کے انتظامی امور اور سہولیات کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے کالج کی ریزیڈنس کالونی کا بھی دورہ کیا اور وہاں زیرِ تعمیر کوارٹرز کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار، پیش رفت اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے کام کو مقررہ معیار اور بروقت تکمیل کے مطابق یقینی بنانے پر زور دیا۔اسسٹنٹ کمشنر خسرو دلاوری نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ جاری ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں