راولپنڈی۔۔۔۔۔۔بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ دفاعی و سلامتی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بحرین کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
بحرینی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات،خطے کی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل