بلوچستان اور خیبرپختونخوا میںسکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،مزید 18 خوارج ہلاک

راولپنڈی۔۔۔۔۔۔۔۔ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں م¶ثر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 18 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف م¶ثر کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھتے ہوئے ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھی موثرکارروائیاں بھی جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقوں سیاپشت اورکلی گشتری میں سکیورٹی فورسزنے فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں