اسلام آباد۔۔۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ دہشتگردی کے مسئلے پر مذاکرات میں ناکامی ہوئی،ملاقات کے معاملے پر مذاکرات ناکام نہیں ہوئے،پی ٹی آئی کو پاکستان سے زیادہ افغانستان عزیز ہے،یہ انسان کہلانے کے لائق نہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا دی جاتی،ملاقات بہت چھوٹی چیزہے، مسئلہ دہشتگردی اور ان ہزاروں افراد کا ہے جنہیں شہید کیا جا رہا ہے۔عطاتارڑ نے کہا کہ کے پی میں روز لاشیں گر رہی ہیں،کے پی حکومت دہشتگردی کیخلاف اونرشپ لے، کے پی کے عوام کہتے ہیں دہشتگردی کے خلاف لڑیں گے۔انہوںنے کہاکہ ساڑھے 13سال سے کے پی حکومت دہشتگردی کی حمایت یافتہ ہے، کے پی حکومت کو اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے سے کس نے روکا ہے؟ ہماری سہیل آفریدی سے بات نہیں بنی، وزیراعلیٰ کے پی اوران کی کابینہ کی جیب میں پیسے جا رہے ہیں، کے پی حکومت کی 13سال سے چاندی لگی ہے،سہیل آفریدی نے اسے بڑھا دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مان جاتی تو اچھا ہوتا، پی ٹی آئی کو پاکستان سے زیادہ افغانستان عزیز ہے، ہم دہشتگردوں کو ختم کر کے رہیں گے،یہ انسان کہلانے کے لائق نہیں، سہیل آفریدی کو ڈر تھا دہشتگردوں کو سپورٹ کرنا ان کی پالیسی ہے،لڑنا پڑ گیاتو، ایمرجنسی پرا بھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، ریاست کے پی حکومت کو کتنی مہلت دے سکتی ہے؟ کے پی حکومت دہشتگردی کا خاتمہ نہیں چاہتی، کےپی حکومت چاہتی ہے لاشیں گرتی رہیں،ان کی حکومت چلتی رہی۔وزیراطلاعات نے کہاکہ بیرسٹرگوہر اور علی ظفر وضع دار لوگ ہیں،اپنی بات پر کھڑے ہونیوالے ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی دہشتگردی کے سب سے بڑے سپورٹرہیں، دہشتگردی کے مسئلے پر مذاکرات میں ناکامی ہوئی، ملاقات کے معاملے پر مذاکرات ناکام نہیں ہوئے۔عطاتارڑ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کاآئیڈیل بلڈپریشرہے، بانی پی ٹی آئی کیلئے لندن سے ڈاکٹر بلانے کے حوالے سے افواہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت کا کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت ہوئی، پی ٹی آئی اسلحہ سے لیس جتھے لے کرآرہی ہے، پی ٹی آئی والے کے پی میں ہی گھوم رہے ہیں، پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پھڑکنے بھی نہیں دیا جائے گا۔
دہشتگردی کے مسئلے پر مذاکرات میں ناکامی ہوئی، ملاقات کے معاملے پر نہیں ،عطا تارڑ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل