گنداخہ( نامہ نگار ) صوبائی صدر ایریگیشن ایمپلائز یونین میر علی بخش خان جمالی اور صوبائی جنرل سیکریٹری محمد زمان نے کھیر تھر کینال کے خانپور ریگولیٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے محکمہ ایریگیشن کے ملازمین اور مزدوروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل، مشکلات اور محکمانہ امور سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر آفس سیکریٹری و داروغہ عبدالرزاق جمالی، وڈیرہ محمد صالح چہوان، رئیس محمد ہاشم چہوان، بینک آفیسر محمد افضل ہجوانی، علی نواز، محمد مراد، محمد پناہ، کامران علی، عمران علی، محمد بچل، ولی محمد، فرمان علی، چوچو عرف نبی بخش سمیت دیگر ملازمین اور مزدور بھی موجود تھے،ملاقات کے دوران ملازمین نے اپنے درپیش مختلف مسائل اور مشکلات سے یونین کے صوبائی عہدیداران کو آگاہ کیا، جبکہ صوبائی صدر میر علی بخش خان جمالی اور صوبائی جنرل سیکریٹری محمد زمان نے ملازمین کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اور تعاون کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر ایریگیشن ایمپلائز یونین میر علی بخش خان جمالی نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کے ملازمین کے مسائل کا حل، ان کے جائز حقوق کا تحفظ اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ملازمین محکمہ ایریگیشن کے نظام کو فعال رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ یونین ملازمین کی آواز ہے اور ان کے جائز مطالبات کے حل کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ ان شائ اللہ ملازمین کو کسی بھی مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی فلاح و بہبود، حقوق کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔میر علی بخش خان جمالی نے مزید کہا کہ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ حکام کے سامنے پیش کرکے ان کے حل کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ محکمہ ایریگیشن کے ملازمین بہتر ماحول میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔
ملازمین کے مسائل اور حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، میر علی بخش جمالی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل