جناح پیپلز ٹرین کا انجن کچلاک کے قریب ٹریک سے اتر گیا

کوئٹہ ۔۔۔۔جناح پیپلز ٹرین کا انجن کچلاک کے قریب ٹریک سے اتر گیا۔ریلوے حکام کے مطابق واقعے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹیکنیکل ٹیم موقع پر پہنچی ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرین کے انجن کو دوبارہ ٹریک پر رکھ دیا گیا ہے، اب جناح پیپلز ٹرین کی آمد و رفت بحال ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ جناح پیپلز ماس ٹرانزٹ ٹرین سریاب سے کچلاک کے درمیان چلائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں