تھانہ عبد الخالق شہید کے علاقے میں مثالی امن قابل تحسین ہے، پیپلز پارٹی

کوئٹہ(یو این اے)پیپلز پارٹی کے رہنماوں ذیشان بلوچ، چنگیز بنگلزئی اور عدنان بلوچ نے تھانہ عبد الخالق شہید کے علاقے میں مثالی امن و امان کے قیام اور عوام کو بہتر پولیسنگ کی فراہمی پر ایس ایچ او عبد الخالق شہید اعجاز محمود، ایگل اسکواڈ کے جوانوں اور ہیڈ محرر جبار آغا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پولیس افسران اور اہلکاروں کی محنت، فرض شناسی اور عوام سے مضبوط رابطوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او اعجاز محمود نے علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے مسلسل محنت اور بھرپور کاوشیں کی ہیں، جبکہ عوام کے ساتھ ان کا براہِ راست اور مثر رابطہ، ایمانداری، اصول پسندی اور میرٹ پر عملدرآمد قابل تحسین ہے۔ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط ہو تو جرائم کی روک تھام اور امن کے قیام میں نمایاں بہتری آتی ہے، اور تھانہ عبد الخالق شہید کی حدود اس حوالے سے ایک مثبت مثال پیش کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی رہنماں نے ایگل اسکواڈ کے جوانوں کی مستعدی اور گشت کے نظام کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی بروقت موجودگی اور ذمہ دارانہ فرائض کی انجام دہی سے شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے لیے پولیس کی فیلڈ میں فعال موجودگی انتہائی اہم ہے اور ایگل اسکواڈ کے جوان اس ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے ہیڈ محرر جبار آغا کے عوام کے ساتھ بہترین تعاون اور خوش اخلاقی کو بھی قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ تھانے آنے والے شہریوں کے ساتھ بہتر رویہ اور ان کے مسائل کو سنجیدگی سے سننا پولیس کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتا ہے۔ذیشان بلوچ، چنگیز بنگلزئی اور عدنان بلوچ نے امید ظاہر کی کہ ایس ایچ او اعجاز محمود کی قیادت میں تھانہ عبد الخالق شہید کی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے لیے اپنی بہترین خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں