کراچی کے پانی کے بحران کا حل اولین ترجیح، وفاق نے وعدہ پورا نہ کیا تو سندھ حکومت نے منصوبہ مکمل کیا، بلاول بھٹو

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گریٹر کراچی سیوریج پلان کے تحت ملک کے پہلے نئے تعمیر شدہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ-I کا افتتاح کردیا، جو شہر کے سیوریج کے پانی کو صاف کرکے دوبارہ قابلِ استعمال بنانے اور کراچی میں پانی کے بحران سے نمٹنے کی جانب ایک گیم چینجر اقدام ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی اور شہر کے بنیادی مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی منصوبے کے ذریعے کراچی کے صنعتی اور آبادی والے علاقوں کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ شہر، سمندر اور آبی ذخائر میں آلودگی کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے لیے ہماری سب سے بڑی ترجیح پانی کا مسئلہ حل کرنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک اور بالخصوص سندھ میں پانی کی قلت کا سامنا ہے، جبکہ سندھ کو پانی کی تقسیم کے طے شدہ معاہدے کے مطابق اس کا جائز حصہ بھی مکمل طور پر نہیں ملتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی فراہمی کے بجائے بالائی علاقوں میں ایسے منصوبے شروع کیے جاتے ہیں جن کے باعث سندھ اور خصوصاً کراچی کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے معاہدے میں کراچی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سندھ کو اضافی پانی فراہم کرنے کی بات بھی واضح طور پر موجود ہے، لیکن کراچی سمیت سندھ کو ان کے جائز حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پانی کے اشو پر بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود سندھ حکومت اور بالخصوص کے ایم سی نے یہ ترجیح طے کی ہے کہ کراچی میں دستیاب پانی کو زیادہ سے زیادہ محفوظ اور قابلِ استعمال بنایا جائے۔ اسی سلسلے میں چند ماہ قبل کیماڑی میں 25 ملین گیلن یومیہ پانی صاف کرنے کی سہولت کا افتتاح کیا گیا، جس میں مزید 55 ملین گیلن یومیہ کا اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ایک تاریخی منصوبے کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ کراچی کا سائٹ صنعتی علاقہ پاکستان، کراچی اور ملکی معیشت کے لیے روزگار اور اقتصادی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز ہے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 35 ملین گیلن یومیہ پانی صاف کرنے کی سہولت قائم کی جا رہی ہے، جس سے سائٹ صنعتی علاقے کی پانی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مزید 65 ملین گیلن یومیہ پانی صاف کیا جائے گا، جس کے بعد مجموعی گنجائش 100 ملین گیلن یومیہ تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا ایک اہم فائدہ یہ بھی ہوگا کہ گندا پانی صاف کرکے استعمال کے قابل بنایا جائے گا، جس سے سمندر اور پانی میں آلودگی کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ لیاری کے لیے بھی پانی کی فراہمی کا منصوبہ زیرِ غور ہے، جبکہ امید ہے کہ 20 اکتوبر تک لیاری کے عوام کو 10 ملین گیلن اضافی پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بھی مکمل ہوگا۔ اسی طرح ڈی ایچ اے کو بھی 10 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا، تاہم لیاری کے عوام کو یہ پانی کم قیمت پر فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی ایک علاقے کے لیے نہیں بلکہ پورے شہر کے عوام کے لیے کام کرنا ہے۔ ہمیں کراچی کے عوام کے بنیادی مسائل کا حل نکالنا ہے اور ہر علاقے میں بلاامتیاز ترقیاتی کام کرنا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو آج نہیں بلکہ ہمیشہ کراچی کو ترجیح دیتی رہی ہے اور شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کراچی میں پیدا ہوئے اور ان کی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو بھی اسی شہر میں پیدا ہوئیں، اس لیے کراچی ان کا اپنا شہر ہے اور وہ اس کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق میں بیٹھے ہمارے دوست اور اتحادی کراچی کے مسائل پر تبصرے کرنا پسند کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ پورے سندھ اور خصوصاً کراچی کے ساتھ وفاق کی جانب سے مسلسل ناانصافی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو پانی نہیں ملتا، گیس نہیں ملتی، حالانکہ گیس اسی صوبے میں پیدا ہوتی ہے۔ آئین کے مطابق جن علاقوں میں قدرتی وسائل پیدا ہوں، وہاں کے عوام کا ان وسائل پر پہلا حق ہے، لیکن سندھ کو اس کے جائز حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ اس کے باوجود تنقید ہم سنتے رہتے ہیں اور اپنا کام کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں وفاقی حکومت نے 50 فیصد اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ ایک مرتبہ پھر کراچی کے ساتھ کیا گیا وعدہ توڑا گیا، جس کے بعد سندھ حکومت، کے ایم سی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے اس منصوبے کو مکمل کرنے کا راستہ نکالا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کے-فور منصوبے کے حوالے سے بھی وفاق کا اہم کردار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں