ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھ کر شرائط قبول کریں، ایرانی پاسداران انقلاب

تہران :ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھتے ہوئے ایران کی شرائط قبول کرنی چاہئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکے، جنگ کے دوران امریکا کو معاشی اور سیاسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔حسین محبی نے کہا کہ امریکی حکومت کی پہلی ترجیح امریکی عوام نہیں بلکہ اسرائیل ہے،امریکی فوج ایسے ممالک سے جنگ نہیں لڑ سکتی جو پینٹاگون کے بجٹ کے مقابلے میں 10فیصد وسائل رکھتے ہوں۔ترجمان نے کہاہے کہ ٹرمپ نے امریکا فرسٹ کا وعدہ کیا تھا، تاہم آج اسرائیل کو ترجیح دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کے تجربے سے سبق سیکھتے ہوئے ایران کی شرائط قبول کرنی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں