کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر کمی سے 4 ہزار 138 ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے کمی سے 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہوگئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 687 روپے کمی سے 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے کی سطح پر آگئی۔ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 56 روپے کمی سے 6 ہزار 522 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 48 روپے کمی سے 5 ہزار 591 روپے ہوگئی۔
ملک میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے فی تولہ کمی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل