اسلام آباد :اپوزیشن نے کہا ہے کہ بانی سے ملاقات ہوگی تو پھر کوئی فیصلہ ہوگا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں وقتی ڈیڈ لاک آگیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ذرائع نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے ٹیلیفون پر بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے گفتگو کی جس میں کہا گیا کہ پہلے بانی سے ملاقات ہوگی، پھر کوئی فیصلہ ہوگا، بانی سے ملاقات کے بغیر کوئی اعلان یا فیصلہ ممکن نہیں، اس بات تک محدود رہو کہ بانی سے ملاقات ہوگی تو ہی فیصلہ ہوگا، حکومت کو کہیں بانی سے پوچھ کر آپ کو اس کا فیصلہ بتائیں گے۔
بانی سے ملاقات ہوگی تو پھر کوئی فیصلہ ہوگا ، اپوزیشن
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل