ایران جنگ کسی بھی صورت جلد ختم ہوگی، ممکن ہے مڈٹرم الیکشن کے فوری بعد ہو جائے، ٹرمپ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد ختم ہوسکتی ہے ،ممکنہ طور پر نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے فورا بعد یہ تنازع اختتام پذیر ہوجائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے ریاست الاباما میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں بھی تیزی سے نیچے آنے کا امکان ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اہم سوال یہ ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے۔ وہاں اقتدار کیلے رسہ کشی ہے اور کئی گروپس ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں اپنی پوزیشن بہت سخت رکھی اور اسے مذاکرات کرنا چاہیے تھا۔صدر ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کو اپنی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یقین رکھیں، ایران کے پاس کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فضائی حملوں نے ایران کی جوہری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور تہران کو اپنی تنصیبات دوبارہ تعمیر کرنے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے ایران کی معاشی صورتحال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے ملک میں تقریبا 310 فیصد افراطِ زر ہے۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں