اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 3 اکتوبر سے 5 اکتوبر تک نافذ رہیں گی۔
پیٹرول 2.10، ڈیزل 30 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل