مین واٹر سپلائی پائپ لائن کی لیکیج کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کیا جائے، خسرو دلاو¿ری

پسنی(خ ن) اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاو¿ری نے پسنی شہر کو پانی کی فراہمی کے لیے قائم مین واٹر سپلائی پائپ لائن میں لیکیج کی مرمت کے جاری کام کا موقع پر جا کر معائنہ کیا۔اس موقع پر ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) نواز نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی کو جاری مرمتی کام، پیش رفت اور پائپ لائن کی بحالی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر پسنی نے متعلقہ حکام اور عملے کو ہدایت کی کہ مین واٹر سپلائی پائپ لائن کی لیکیج کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کیا جائے، تاکہ پسنی شہر میں پانی کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جا سکے اور شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مرمتی کام کے دوران معیار اور مقررہ تکنیکی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں