مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ سے صدر انجمن ماہی گیران بنڈی شمبک اور مقامی ماہی گیروں کی ملاقات

اورماڑہ (خ ن) رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ سے صدر انجمن ماہی گیران بنڈی شمبک اور مقامی ماہی گیروں نے ملاقات کی، جہاں ماہی گیروں نے انہیں درپیش مسائل، روزگار سے متعلق مشکلات اور بنیادی ضروریات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مقامی ماہی گیروں کے لیے گودی (جیٹی) کی تعمیر کی تجویز بھی پیش کی گئی، جس سے ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ افراد کو اپنی معاشی سرگرمیوں میں درپیش مشکلات کے ازالے اور سہولیات کی فراہمی میں مدد مل سکتی ہے رکن صوبائی اسمبلی نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ اورماڑہ کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ماہی گیروں کے مسائل کے حل، انتظامی امور میں بہتری اور مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مو¿ثر اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا عملی اور دیرپا حل ممکن بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں