گوادر(خ ن)رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں گوادر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص سربندر میں شروع کیے جانے والے ترقیاتی کاموں اور شہر کی صفائی و خوبصورتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میونسپل ونگ یحییٰ واڈیلہ اور ایم پی اے کے پی اے وسیم صمد بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران گوادر کے اولڈ ٹاو¿ن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ سربندر میں مجوزہ و جاری منصوبوں، جن میں لنک روڈ کی مزید تعمیر و توسیع، کازوے کی تعمیر اور فش لینڈنگ جیٹی سے متعلق الائیڈ ورکس سمیت دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں، پر بھی گفتگو ہوئی۔مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر شہر کے داخلی راستے سید ظہور شاہ ہاشمی روڈ ( ایئرپورٹ روڈ )، بالخصوص گھٹی ڈھور کے مقام پر صفائی اور تزئین و آرائش کے مو¿ثر انتظامات کرنے پر زور دیا، تاکہ شہر میں داخل ہونے والے شہریوں اور سیاحوں کو ایک صاف ستھرا اور خوبصورت منظر پیش کیا جا سکے۔ملاقات میں شہری صفائی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے جی ڈی اے کے پاس موجود سوئپنگ مشین کو میونسپل کمیٹی گوادر کے زیر استعمال لانے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ طریقہ کار وضع کرنے کے لیے متعلقہ افسران ضروری اقدامات کریں گے، تاکہ شہر کی اہم شاہراہوں، سڑکوں، چوکوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی کو مزید بہتر بنایا جا سکے
مولانا ہدایت الرحمن کی معین الرحمن خان سے ملاقات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل