اورماڑہ (خ ن) اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے شہر کی مختلف مارکیٹوں میں دکانوں کا اچانک معائنہ کیا اور زائدالمیعاد و ناقابلِ استعمال اشیاءکی فروخت پر سخت برہمی اور ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اشیائے خورونوش سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاءکے معیار اور میعاد کا تفصیلی جائزہ لیا معائنے کے دوران متعدد دکانوں سے زائدالمیعاد اور ناقابلِ استعمال اشیاءبڑی مقدار میں برآمد کرکے ضبط کرلی گئیں، جن میں شیمپو، صابن، ہیئر آئل، باڈی لوشن اور مختلف اشیائے خورونوش شامل ہیں۔ اس موقع پر بعض مصنوعات پر انتہائی پرانی، 2010، 2015 اور 2016 کی زائدالمیعاد تاریخیں بھی درج پائی گئیںاسسٹنٹ کمشنر نے زائدالمیعاد اشیاءکی فروخت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہریوں کی صحت اور زندگی سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زائدالمیعاد یا غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ عوام کو مضرِ صحت اور زائدالمیعاد اشیاءکی فراہمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ بازاروں میں مسلسل اور اچانک معائنوں کا سلسلہ مزید مو¿ثر بنایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوامی صحت کے حقوق اور محفوظ اشیاءکی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
شہریوں کی صحت اور زندگی سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، ڈاکٹر ماہ نور برکت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل