گرین بس سروس کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے جامع منصوبہ تیار کیا جائے،زیشان لاشاری

کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن زیشان لاشاری کی زیرصدارت گرین بس سروس کو ڈیجیٹائز اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ، جس میں شہریوں کو بہتر، آسان اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ گرین بس سروس کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کرنے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ،ایم ڈی پی ایم ٹی اے،ڈائیریکٹر جنرل پی ٹی سی بی،سی ای او پی پی پی ،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ،سی سی او ٹی ایس پی ایل اور چیف آپریٹنگ آفیسر کے علاو¿ہ دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے گرین بس سروس کے نظام کو مرحلہ وار جدید اور ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے، تاکہ شہریوں کو بس سروس سے متعلق تمام ضروری معلومات اپنے موبائل فون کے ذریعے باآسانی دستیاب ہوسکیں۔تجویز کردہ ڈیجیٹل نظام کے تحت شہری موبائل ایپ یا ویب پورٹل کے ذریعے گرین بس کے روٹس، بس اسٹاپس، اوقاتِ کار، کرایوں اور متعلقہ سفری معلومات حاصل کرسکیں گے، جبکہ لائیو بس ٹریکنگ کی سہولت بھی فراہم کرنے کی تجویز دی گئی تاکہ مسافروں کو معلوم ہوسکے کہ ان کی مطلوبہ بس اس وقت کہاں موجود ہے اور اگلی بس متوقع طور پر کتنے وقت میں متعلقہ اسٹاپ پر پہنچے گی۔اجلاس میں گرین بس سروس میں ڈیجیٹل ٹکٹنگ، الیکٹرانک ادائیگی، بس اسٹاپس پر ڈیجیٹل ڈسپلے، مسافروں کے لیے معلوماتی نظام، شکایات و تجاویز کے آن لائن اندراج اور ان کے بروقت ازالے سمیت دیگر جدید عوامی سہولیات متعارف کرانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔کمشنر زیشان لاشاری نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو شہریوں کے لیے زیادہ آسان، شفاف، قابلِ اعتماد اور صارف دوست بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گرین بس سروس کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے قابلِ عمل تجاویز اور جامع منصوبہ تیار کیا جائے، تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔اجلاس میں گرین بس سروس کے روٹس، آپریشنل امور، مسافروں کو درپیش مشکلات اور سروس کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں