کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، ماڑی گیس کمپنی کے نمائندگان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اسکولوں، تعلیمی اداروں اور دیگر عوامی اداروں میں CSR کے تحت جاری و مجوزہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر مختلف منصوبوں کی پیش رفت، عوامی ضروریات اور ترقیاتی کاموں کو مزید مو¿ثر بنانے کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ CSR کے تحت جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے اور عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرِ صدارت کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کمیٹی کا اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل