پٹرول ریلیف کی فراہمی میں غفلت اور رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، محمد رمضان

نصیرآباد(خ ن) وزیراعظم پٹرول ریلیف اسکیم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ا±ستا محمد محمد رمضان پلال اور اسسٹنٹ کمشنر ا±ستامحمد ماریہ شمون نے طاہر پی ایس او پٹرول پمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او سٹی ندیم بہرانی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران پٹرول پمپ مالکان کو عوام کو وزیراعظم پٹرول ریلیف کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کا پابند کیا گیا۔ پٹرول پمپ انتظامیہ کا آئل مارکیٹنگ کمپنی (او ایم سی) سے رابطہ کروا کر آئی ڈی فعال کروانے کا مسئلہ حل کیا گیا، جبکہ ریلیف کی رقم حکومت کی جانب سے پٹرول پمپ مالک کے اکاو¿نٹ میں واپس منتقل ہونے کے طریقہ کار سے متعلق مسئلہ بھی حل کر دیا گیااسی سلسلے میں یوسف پمپ کی جانب سے او ایم سی سے مطلوبہ رابطہ نہ رکھنے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی میں سستی کا مظاہرہ کرنے پر پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا جبکہ کاشف پمپ (گو) کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کل تک او ایم سی سے پاس ورڈ حاصل کرکے عوام کو وزیراعظم پٹرول ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ مقررہ وقت میں عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں پمپ انتظامیہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوام کے لیے فراہم کردہ وزیراعظم پٹرول ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت، تاخیر یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں