موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بنیادی ضرورت بن چکی ہے،ولی محمد بڑیچ

لورالائی(خ ن)بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BIITMS) لورالائی میں ڈیجیٹل آفس منیجمنٹ کورس کی تقریبِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ تھے۔ کورس میں لورالائی کے 36 مختلف سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں نے شرکت کی اور جدید دفتری امور، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور کمپیوٹرائزڈ نظام سے متعلق تربیت حاصل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی محض ایک سہولت نہیں بلکہ موثر، شفاف اور تیز رفتار انتظامی نظام کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ سرکاری اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دفتری امور کو بہتر انداز میں منظم کرنے، ریکارڈ کو محفوظ بنانے، معلومات تک بروقت رسائی، وقت اور وسائل کی بچت اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی میں نمایاں مدد ملتی ہےانہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کے اہلکاروں کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ ڈیجیٹل گورننس کے ذریعے روایتی دفتری طریقہ? کار کو مزید مو¿ثر، شفاف اور جوابدہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تربیتی کورس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام سرکاری ملازمین کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ اداروں کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کمشنر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ سرکاری محکموں میں پیپر لیس آفس، ڈیجیٹل ریکارڈ، آن لائن کمیونیکیشن اور جدید ڈیٹا مینجمنٹ کو فروغ دیا جائے تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی میں تیزی لائی جا سکے اور دفتری معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے تقریب سے ریکٹر بائٹمز لورالائی انجینئر عزیز خلجی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بائٹمز لورالائی نوجوانوں اور سرکاری و نجی اداروں سے وابستہ افراد کو جدیدٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے باعث سرکاری اداروں میں کام کرنے والے اہلکاروں کے لیے جدید ڈیجیٹل مہارتوں کا حصول ناگزیر ہو چکا ہےانہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل آفس منیجمنٹ جیسے تربیتی پروگرام سرکاری اہلکاروں کو جدید دفتری سافٹ ویئر، ڈیجیٹل ریکارڈ مینجمنٹ، آن لائن ڈیٹا ہینڈلنگ اور مو¿ثر دفتری رابطہ کاری کے حوالے سے عملی مہارت فراہم کرتے ہیں، جس سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آ سکتی ہےتقریب کے اختتام پر کمشنر لورالائی ڈویڑن ولی محمد بڑیچ اور ایم ایم ڈی آفیسر محمد گل خروٹی اور دیگر معززین نے کامیاب تربیت مکمل کرنے والے مختلف سرکاری محکموں کے اہلکاروں میں اسناد تقسیم کیں۔ شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دورانِ تربیت حاصل ہونے والی جدید آئی ٹی مہارتوں کو اپنے متعلقہ محکموں میں بروئے کار لاتے ہوئے دفتری امور کو مزید مو¿ثر اور جدید بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں