کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ڈیزائن ونگ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ڈیزائن ونگ محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ جدید مشینری آلات اور تکنیکی عملے کی فراہمی سے نہ صرف محکمہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ ترقیاتی منصوبوں کی تیاری اور تکمیل کا عمل بھی مزید تیز اور مو¿ثر ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ڈیزائن ونگ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کیا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان چیف انجینئر ڈیزائن ونگ جمال احمد بگٹی چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھےبریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے ڈیزائن ونگ کی موجودہ کارکردگی تکنیکی عملے کی دستیابی جدید مشینری کے حصول اور دیگر انتظامی امور سے متعلق تفصیلات پیش کیں انہوں نے بتایا کہ ڈیزائن ونگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مزید جدید آلات اور تربیت یافتہ تکنیکی عملے کی ضرورت ہےاس سلسلے میں ایڈہاک بنیادوں پر تکنیکی عملے کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا چکا ہےجس کے مکمل ہونے کے بعد ڈیزائن ونگ کی استعداد کار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور منصوبہ بندی و ڈیزائننگ کے عمل میں مزید بہتری آئے گی صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ حکومت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ڈیزائن ونگ کی استعداد بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور درکار مشینری جدید آلات اور افرادی قوت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ تکنیکی عملے میں اضافے اور جدید سہولیات کی دستیابی سے ڈیزائن ونگ زیادہ تیز معیاری اور مو¿ثر انداز میں خدمات انجام دے سکے گا انہوں نے مزید کہا کہ ڈیزائن ونگ کی مضبوطی سے محکمہ کا نجی کنسلٹنسی اداروں پرانحصار کم ہوگا جس کے نتیجے میں سرکاری وسائل کی بچت اور ریونیو میں اضافہ ممکن ہوگاانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال اور خود کفیل ادارہ بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ڈیزائن ونگ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میر سلیم کھوسہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل