کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) عبد الکبیر خان زرکون نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کراچی کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ‘وزیر اعلیٰ بلوچستان یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام’ کے تحت زیرِ تربیت صوبے کے نوجوانوں کے لیے کیے گئے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس انقلابی پروگرام کے تحت بلوچستان کے ایک ہزار (1000) ہونہار نوجوانوں کو کراچی کے معروف ادارے کیو ٹیک (QTech) کے ذریعے جدید آئی ٹی اور تکنیکی شعبوں میں عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ تربیت کی مکمل فراہمی کے بعدان تمام نوجوانوں کو نامور سافٹ ویئر ہاو¿سز میں باقاعدہ روزگار (جابز) فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ صوبے کی معاشی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔کراچی دورے کے دوران ایم ڈی بی ٹیوٹا عبد الکبیر خان زرکون اور دیگر افسران نے تربیتی مراکز، رہائشی سہولیات اور کلاس رومز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خصوصی پیغام کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تمام تر ترجیح صوبے کے نوجوانوں کو بہترین اور معیارِ زندگی کے مطابق تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔عبد الکبیر خان زرکون نے دورے کے دوران زیرِ تربیت نوجوانوں سے براہِ راست ملاقات کی، ان سے مسائل دریافت کیے اور جائے وقوعہ پر ہی ان کے فوری حل کا حکم جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں خود کفیل بنانا موجودہ صوبائی حکومت کا اولین منشور ہے۔علاوہ ازیں، بی ٹیوٹا کے اس دورے کا ایک اہم مقصد کراچی کی متعدد دیگر آئی ٹی کمپنیوں اور صنعتی اداروں کے ساتھ مستقبل کی شراکت داری کی راہیں ہموار کرنا بھی ہے۔ دورے میں مزید ایسے مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں جن کے ذریعے بلوچستان کے مزید سینکڑوں نوجوانوں کے لیے مختلف شعبوں میں معیاری تربیت کے دروازے کھولے جا سکیں تاکہ انہیں ہنر مند بنا کر ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کیا جا سکے۔ وفد میں ڈائریکٹر غلام مصطفیٰ رئیسانی،ڈائیریکٹر سربلند خان،اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ ہیں۔
عبد الکبیر خان زرکون کا اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کراچی کا اہم دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل