ژوب(خ ن)ضلعی انتظامیہ ژوب اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے اور شہری ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے خصوصی صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ژوب جہانگیر خان کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا کام کیا جا رہا ہےصفائی مہم کے دوران آج بابو محلہ، این-50 کمال خان چوک تا شاہین چوک، چائنا روڈ، جیل روڈ اور نیو آبادی نزد شیخان ٹاو¿ن میں مین نالیوں، اہم شاہراہوں، گلیوں اور دیگر مقامات کی صفائی کی گئی، جبکہ سڑکوں کے اطراف جمع کچرے اور گندگی کو بھی ہٹایا گیاصفائی کے عمل کو مو¿ثر بنانے کے لیے مجموعی طور پر تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو شہر کے مختلف علاقوں میں بیک وقت صفائی کی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ ان میں سے ایک ٹیم کو خصوصی طور پر بند اور گندگی سے بھری نالیوں کی صفائی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، تاکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور بارش یا دیگر وجوہات کی وجہ سے پانی جمع ہونے کے مسائل میں کمی لائی جا سکےضلعی انتظامیہ کے مطابق خصوصی صفائی مہم پورے ایک ماہ تک جاری رہے گی، جس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار صفائی، نالیوں کی صفائی، کوڑا کرکٹ اٹھانے اور شاہراہوں و گلیوں کو صاف رکھنے کے اقدامات کیے جائیں گےاس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے شہریوں اور بالخصوص تاجروں سے اپیل کی گئی کہ وہ صفائی کے عمل میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں۔ انتظامیہ کے مشاہدے کے مطابق مین شاہراہوں پر واقع بعض دکانوں سے کوڑا کرکٹ براہِ راست مین نالیوں میں پھینکا جا رہا ہے، جس کے باعث نالیاں بند ہونے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کا نظام بھی متاثر ہوتا ہےاس حوالے سے متعلقہ دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نالیوں میں کچرا پھینکنے سے فوری طور پر گریز کریں اور صفائی کے ضابطوں کی پابندی کریں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ صفائی کے حوالے سے جاری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید عالم اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانگیر خان نے متعلقہ صفائی ٹیموں کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی صورتحال کی نگرانی کی جائے اور عوامی مقامات، اہم شاہراہوں اور نکاسی آب کی نالیوں کو خصوصی طور پر صاف رکھا جائے ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ صاف ستھرا اور صحت مند ماحول عوام کے بنیادی مفاد میں ہے، تاہم شہر کو صاف رکھنے کی ذمہ داری صرف انتظامیہ یا میونسپل کمیٹی تک محدود نہیں بلکہ شہریوں، تاجروں اور تمام طبقات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انتظامیہ کی جانب سے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
صاف ستھرا اور صحت مند ماحول عوام کے بنیادی مفاد میں ہے، محمد نوید عالم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل