تحصیل کاکڑ خراسان میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

ژوب(خ ن)ضلعی انتظامیہ اور ایف سی کی اشتراک سے شیغالو تحصیل کاکڑ خراسان میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر کلیم اللہ نے کی کھلی کچہری میں ایف سی بلوچستان ایس ایچ او تھانہ شیغالو محمد یاسین تفتیشی آفیسر ولی خان محکمہ لائیو اسٹاک کے نمائندے قبائلی معتبرین علماءکرام اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی کھلی کچہری میں عوام نے اپنے مسائل مہذب اور مدلل انداز میں پیش کئے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بجلی لوڈ شیڈنگ اور پینے کے صاف پانی کی شدید قلت نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہےشعبہ صحت تباہ حالی کا شکار ہے بنیادی مرکزِ صحت ڈسپنسری گذشتہ 15 سالوں سے غیر فعال اور ویران پڑی ہے تعلیمی نظام زبوں حالی کا شکار ہے گورنمنٹ مڈل اسکول شیغالو عرصہ دراز سے بند پڑا ہے جس سے بچوں کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور ناقابلِ استعمال ہیں متعلقہ ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا ہے امن و امان کے قیام کے لیے لیویز فورس کی فوری بحالی اور تھانہ شیغالو میں پولیس نفری کی کمی کو پورا کیا جائے مال مویشی جو کہ یہاں کے عوام کا ذریعہ معاش ہے کے لیے ادویات اور ویکسین کی عدم دستیابی ایک سنگین مسئلہ ہے انسانی ادویات کی قلت اور نایاب جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار پر فی الفور پابندی عائد کی جائے خانہ بدوشوں کی مشکلات کا ازالہ اور ترقیاتی منصوبوں میں پسماندہ علاقہ شیغالو کو خصوصی ترجیح دی جائے اسسٹنٹ کمشنر کلیم اللہ اور ایف سی حکام نے عوام کے تمام مسائل انتہائی تحمل توجہ اور ہمدردی سے سنیں اور یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے تمام جائز و قانونی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حکام کے سامنے پیش کیے جائینگے متعلقہ محکمہ جات کو پابند کیا جائے گا کہ وہ جلد از جلد ان مسائل کا سدباب کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں