اورماڑہ(خ ن)سٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل گوادر عبدالوہاب مجید نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی، اساتذہ کی حاضری اور طلبہ کے تعلیمی نتائج میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، غیر حاضر اور فرائض میں غفلت کے مرتکب اساتذہ کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتیں تدریس کے عمل میں بروئے کار لاتے ہوئے طلبہ کی تعلیمی استعداد بہتر بنانے میں اپنا مو¿ثر کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل اورماڑہ کے مختلف تعلیمی اداروں کے دورے کے موقع پر کیا، جہاں انہوں نے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول بسول، گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول ہڈ اور گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول پنجگ کا معائنہ کیا اور اساتذہ و طلبہ کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں، انتظامی امور اور مجموعی تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نے کلاس رومز میں جاری تدریسی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کو طلبہ کی باقاعدہ حاضری، معیاری تدریس اور بہتر تعلیمی نتائج کے لیے مو¿ثر اقدامات کی ہدایت کی انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اورماڑہ میں جاری چھ روزہ لٹریسی و نیومریسی ورکشاپ کا بھی دورہ کیا اور مختلف تربیتی سیشنز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ورکشاپ میں شریک اساتذہ پر زور دیا کہ ورکشاپ سے حاصل ہونے والی جدید تدریسی مہارتوں کو کلاس روم میں مو¿ثر انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ طلبہ کی بنیادی خواندگی، عددی مہارت اور مجموعی تعلیمی استعداد میں پائیدار بہتری لائی جا سکے انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں کی مسلسل نگرانی، اساتذہ کی حاضری اور تدریسی معیار کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
اساتذہ کی حاضری اور طلبہ کے تعلیمی نتائج میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عبدالوہاب مجید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل