گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پیشکان میں پرنسپل کی زیرِ صدارت اجلاس

پیشکان(خ ن)گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پیشکان میں پرنسپل محمد عادل بلوچ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں کالج کے تمام تدریسی و انتظامی اسٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی امور، طلبہ کی حاضری اور سالانہ امتحانات کی تیاری سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ والدین و اساتذہ اجلاس 8 اکتوبر 2026 بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا، جس میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور حاضری سے متعلق والدین کو آگاہ کیا جائے گا اجلاس میں مسلسل غیر حاضر طلبہ کی حاضری بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ والدین کو بروقت آگاہ کرتے ہوئے انہیں اپنے بچوں کی روزانہ حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی، بصورتِ دیگر کالج کے قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر اساتذہ نے یقین دہانی کرائی کہ بورڈ کے سالانہ امتحانات سے قبل تمام مضامین کے نصاب مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں