کسی امیدوار کی حق تلفی برداشت نہیں کی جائے گی، صلاح الدین نورزئی

نصیرآباد(خ ن)نصیرآبادحکومت بلوچستان کی میرٹ پر مبنی واضح پالیسی کے مطابق محکمہ تعلیم میں حقدار امیدواروں کی داد رسی اور شکایات کے ازالے کے لیے ضلع جھل مگسی کی سی آر سی فیز تھری کا اجلاس کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز محمد عظیم ساجدی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جھل مگسی قر العین مگسی، پرنسپل ڈگری کالج نصیرآباد پروفیسر سمیع اللہ کھوسہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،اجلاس کے دوران عربی، جونیئر انگلش ٹیچر اور معلم القرآن کی آسامیوں کے حوالے سے مجموعی طور پر 14 امیدواروں کی جانب سے اعتراضات اور شکایات پیش کی گئیں جن میں مرد و خواتین امیدوار شامل تھے،کمشنر نصیرآباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی نے تمام شکایت کنندگان کو فرداً فرداً سنا اور ان کے اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر زیادہ تر شکایات امیدواروں کی مبینہ جعلی ڈگریوں اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں تھیں، کمشنر نصیرآباد ڈویڑن نے سماعت کے دوران متعدد امیدواروں کو میرٹ اور دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر اہل قرار دیا جبکہ دیگر امیدواروں کو یقین دہانی کرائی کہ ڈگریوں اور تعلیمی اسناد کی ڈویڑنل ڈائریکٹر سکولز کے ذریعے باقاعدہ تصدیق کروائی جائے گی تاکہ تمام معاملات کی شفاف جانچ پڑتال کے بعد حقدار امیدواروں کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں، کمشنر صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی میرٹ پر مبنی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور کسی بھی امیدوار کی حق تلفی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام بھرتیوں کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ اہل اور حقدار امیدواروں کو ان کا جائز حق مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں