ڈاکٹر یاسر طاہر سے وسیم صمد کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

گوادر(خ ن)ضلعی آفیسر صحت گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر سے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے معاون وسیم صمد کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع کے مختلف ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی قلت اور دیگر عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وفد نے ضروری ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا، جبکہ ڈاکٹر یاسر طاہر نے ادویات کی ترسیل میں درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے مسائل کے حل اور صحت کی سہولیات میں بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں