مدارس کی رجسٹریشن ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کے علماءکرام کا اہم اجلاس

نصیرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت ضلع نصیرآباد میں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے علماءکرام کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع بھر کے غیر رجسٹرڈ مدارس سے وابستہ علماءجکرام سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ضلع نصیرآباد میں مجموعی طور پر 45 مدارس رجسٹرڈ جبکہ 44 مدارس تاحال غیررجسٹرڈ ہیں۔ اس موقع پر علماءکرام کو مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی اور رجسٹریشن کے قانونی و انتظامی طریقہ کار سے متعلق معلومات دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے اس امر پر زور دیا کہ ضلع میں موجود تمام غیر رجسٹرڈ مدارس کو سرکاری سطح پر مقررہ طریقہ کار کے مطابق جلد از جلد رجسٹرڈ کروایا جائے تاکہ مدارس کا ریکارڈ مکمل اور تمام ادارے قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ اجلاس میں علماءکرام نے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے حکومتی اقدامات میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں