فریدہ ترین کی ریسکیو 1122 کی زیرِ تعمیر عمارت کا تفصیلی دورہ

صحبت پور(خ ن) ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے آج ریسکیو 1122 کی زیرِ تعمیر عمارت کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف حصوں میں جاری تعمیراتی کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا اس موقع پر متعلقہ افسران اور تعمیراتی عملے نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی موجودہ پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے عمارت میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل جاری تعمیراتی کام اور مجموعی معیار کا بھی معائنہ کیا انہوں نے بعض تعمیراتی امور اور معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کیں کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی کوتاہی یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال کو ہرگز برداشت نہ کیا جائےانہوں نے ہدایت کی کہ ریسکیو 1122 کی زیرِ تعمیر عمارت کی تعمیر پی سی ون میں مقررہ ڈیزائن منظور شدہ تخمینے تکنیکی specifications اور معیار کے عین مطابق یقینی بنائی جائے جبکہ تعمیراتی کام کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ منصوبہ مقررہ معیار کے مطابق مکمل ہو سکےڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو مزید ہدایت دی کہ تعمیراتی کام میں شفافیت اور معیار کو اولین ترجیح دی جائے اور منصوبے کی تکمیل کے دوران مقررہ تعمیراتی ضوابط اور سرکاری ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں